ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کنداپور نیشنل ہائی وے پر اشتہاری بیریکیڈ کی وجہ سے کار الٹ گئی

کنداپور نیشنل ہائی وے پر اشتہاری بیریکیڈ کی وجہ سے کار الٹ گئی

Sat, 13 Jul 2024 01:04:56    S.O. News Service

کنداپور 12 / جولائی (ایس او نیوز) کنداپور نیشنل ہائی وے پر بیجاڈی کراس کے پاس رکھے گئے اشتہاری بیریکیڈ کی وجہ سے ایک تیز رفتار کار الٹ گئی مگر خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

اطلاع  کے مطابق دھنا لکشمی ہارڈ ویئر کے سامنے ہائی وے پر اشتہاری بیریکیڈ لگا ہوا تھا جس پر اچانک نظر پڑتے ہی ایک تیز رفتار ہیونڈائی کار کے ڈرائیور نے عجلت میں گاڑی کے بریک لگائے ، جس کے نتیجے میں   کار چار مرتبہ سڑک پر پلٹیاں کھانے کے بعد ایک 407 ٹرک سے ٹکرائی اور پھر سروس روڈ پر  الٹی ہوئی حالت میں رک گئی ۔ 

    یاد رہے کہ نیشنل ہائی ویز پر اشتہاری بریکیڈس کھڑے کرنا قانونی طور پر ممنوع ہے، مگر آج کل پبلسٹی کے لئے اکثر جگہ ہائی ویز پر اشتہاری بیریکیڈس لگائے جا رہے ہیں ۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس غیر قانونی حرکت کی وجہ سے سڑک حادثات میں  اضافہ ہورہا ہے ۔ 


Share: